سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات تحصیل کبل کے علاقہ قلاگے میں گھریلو ناچاقی کی بناء پر سسر اور دیور کی فائرنگ سے دوشیزہ قتل۔پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے۔پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔مزید تفتیش جاری۔پولیس رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز سوات نیکپی خیل کبل کے علاقہ خوڑ کوٹو قلاگے میں سسر سید رحمن ولد حکیم جان اور دیور حضرت رحمن ولد سید رحمن نے گھریلو ناچاقی کی بناء پر مبینہ طور پر پستول سے فائرنگ کرکے دوشیزہ مسماۃ(گ) زوجہ محمد رحمن کو قتل کردیا۔پولیس نے مقتولہ کے بھائی خانزیب ولد گل رحمن کی مدعیت میں سیدرحمن،حضرت رحمن اور مقتولہ کے شوہرمحمد رحمن جو بیرون ملک مقیم ہے کے خلاف دفع 302کے تحت مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔جس کی باقاعدہ تفتیش جاری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے