ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ/کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویزسہیل خان نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے اس سلسلے میں لیویز پوسٹ کمانڈروں نے اپنے اپنے حدود میں منشیات کے خلاف سخت کاروائیاں زور و شور سے شروع کردی ہے۔جمعرات کے روز ایک خفیہ اعلان پر سوزوکی سے بھاری مقدار میں چرس بر آمدکیا اور منشیات فروشوں کا دائرہ مزید تنگ کرنے کے لئے کاروائیاں جاری رہیں گی۔ تاکہ نوجوان نسل کو تباہی سے بچایا جا سکے۔