بنوں (مانند نیوز ڈیسک) سابق سپیکر قومی اسمبلی و ایم این اے مرتضٰی جاوید عباسی نے بحریہ ٹاؤن اسلام آباد میں اکبر ابوظہبی آرکیڈ کا افتتاح کردیا اس موقع پر معروف بزنس مین ملک ریاض کے بھتیجے وقاص ملک،بحریہ ٹاؤن کے مارکیٹنگ انچارج سنگین شیر،چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن ملک لیاقت علی وزیر،سابق ایم این اے محمد نذیر،ملک رحمت خان وزیر،موسی خان آفریدی، حاجی گل شریف خان،مسلم لیگ ن شمالی وزیرستان یوتھ کے صدر نور کلام مسرور وزیر ودیگر بھی موجود تھے اس موقع پر سابقہ امیدوار برائے قومی اسمبلی ملک ضیاء الرحمن وزیر اور چیف آرگنائزر ملک لیاقت علی وزیر نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اکبر ابو ظہبی آرکیڈ بزنس پوائنٹ آف ویو سے ایک کمرشل پلازہ ہوگا جو دنیا کے خوبصورت ترین کیپٹز میں سے ایک شہراسلام آباد کی انٹر نیشنل سٹینڈرڈ کمیونٹی کے عین مطابق ہے جس کی تعمیر عالمی معیار کے طرز پر ہوگی رہائش اور سرمایہ کاری کے لئے آئیڈیل لوکیشن پر واقع ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا اولین مقصد لوگوں کو روزگار کے  مواقع فراہم کرنا ہے جتنے بڑے پراجیکٹس لانچ کریں گے غریب عوام کو روزگار کے مواقع بھی زیادہ میسر آئیں گے مستقبل قریب میں اس سے بھی بڑے پراجیکٹس لانچ کررہے ہیں جس کا افتتاح جلد متوقع ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے