پشاور (گل حماد فاروقی) پشاور کے گنجان آباد علاقے مسیزائی پھندو روڈ پر اپنی نوعیت کا پہلا مسجد تعمیر ہورا ہے۔ یہ مسجد 36 مرلوں پر محیط ہے اس کی حاص بات یہ ہے کہ اس میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کیلئے بھی علیحدہ وضو حانہ اور مسجد تعمیر کی جارہی ہے تاکہ اس سڑک پر گزرنے والے مسافر خواتین بھی اس میں نماز پڑھ سکے۔ اس مسجد میں ایک دینی مدرسہ بھی تعمیر ہورہی ہے جہاں علاقے کے بچوں اور بچیوں کو مفت دینی تعلیم دی جائے گی۔ اس علاقے کا ایک پرانا باشندہ میر عالم کا کہنا ہے کہ یہاں پچھلے چالیس سالوں سے مسجد کی کمی نہایت شدت سے محسوس ہورہی تھی اب عنقریب لوگوں کا ی دیرینہ حواہش پورا ہوگا۔ حاجی رحمت اللہ کا کہنا ہے کہ اس مسجد کیلئے ان کے والد مرحوم نے دس مرلے زمین وقف کی تھی مگر ان کی بہنوں نے بھی اپنے حصے کا زمین مسجد کے نام کردی جس سے یہ مسجد 36 مرلے تک پہنچ گیا جو بہت بڑی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ابھی تک اس مسجد کو ہم لوگ اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر کررہے تھے مگر یہ بہت بڑا منصوبہ ہے اور علاقے کے لوگ نہایت پسماندہ ہیں جس میں محٰیر حضرات کی امداد کی اشد ضرورت ہے۔ حاجی فدا محمد کا کہنا ہے ک انہوں نے اپنے حصے کی زمین مسجد کیلئے وقف کردی مگر اس میں تہہ حانہ یعنی بیسمنٹ بھی تعمیر ہورہی ہے جس کیلئے بہت زیادہ رقم کی ضرورت ہے انہوں نے تمام مسلمانوں سے اپیل کی ہے اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈالئے جو صدقہ جاریہ ہے۔