لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عمران خان نے کرپشن کے بت پاش پاش کئے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جرت کے ساتھ عوامی امنگوں کے مطابق ملکی مفاد میں فیصلے کر رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت نے پہلی بار بڑے لوگوں کو احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کیا، ماضی میں جن لوگوں پر کوئی ہاتھ نہیں ڈالتا تھا، آج وہ قانون کی گرفت میں ہیں، وزیراعظم عمران خان نے کرپشن کے بت پاش پاش کئے۔ انہوں نے کہا کہ لوٹ مار کی سیاست کرنے والوں کیلئے پاکستان کی زمین تنگ ہو چکی ہے، کرپشن میں ملوث ٹولہ لوٹی گئی دولت کا تحفظ چاہتا ہے، ملک و قوم کے مفادات کو ٹھیس پہنچانے والے رہبر نہیں راہزن ہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان اپنی اصل منزل پائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے