اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) ملک بھر سے آئے طلبا کی بڑی تعداد نے اسلام آباد میں ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا،پولیس نے متعد د طلبا کو  حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر سے آئے طلبا نے ایچ ای سی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔طلبہ کی جانب سے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اور میٹرک و انٹرمیڈیٹ کے امتحانات منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ حکومت کی جانب سے آن لائن پڑھایا گیا جس کی وجہ سے تیاری نہیں ہوئی، شفقت محمود ہمارا مطالبہ تسلیم کریں یا استعفیٰ دیں۔اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ تعینات رہی۔ پولیس نے آپریشن کرتے ہوئے متعدد طلبا کو حراست میں لے لیا۔ طلبا کی جانب سے مطالبات کی منظوری تک دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے