بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) محکمہ امور نوجوانان ملاکنڈ کے زیر اہتمام کالام سوات میں منعقدہ تین روزہ یوتھ لیڈرشپ اینڈ ایڈونچر کیمپ اختتام پذیر ہو گیا کیمپ ضلع ملاکنڈ کے ینگ رضاکاروں اور سوشل ورکرز نے شرکت کی شرکاء کیلئے مختلف تعمیری وتفریحی سر گرمیوں کا بندوبست کیا گیا تھا جبکہ شرکاء نے کالام بازار اور مہوڈنڈ جھیل کی ایکسپلورنگ و صفائی مہمات میں بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لیااس کے علاوہ رضا کارانہ خدمات آب وہواکی تبدیلی کے اثرات اور نوجوانوں کے کردار کے موضوع پر سیشن ہو ئے  اورپینل تبادلہ خیال بھی کیا گیا کیمپ کے آخری روز رنگا رنگ بون فائر اور کلچر نائٹ منائی گئی دوران سفر شرکاء کو مختلف تاریخی وسیاحتی مقامات کے بارے میں بریفنگ دی جاتی رہی فضا گٹ سوات میں پروقاراختتامی تقریب ہوئی جس کے مہمان خصو صی اسٹنٹ ڈائریکٹر یوتھ آفیئر خیبر پختونخوا نعیم گل تھے مہمان خصو صی  اورڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملاکنڈ نوید خان نے شر کاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے جبکہ ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسرملک شہزاد طارق معزز مہمانوں کو یادگاری شیلڈز دیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے