بنوں (مانند نیوز ڈیسک) گڈزٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن نے معاوضوں کی عدم ادائیگی، غلام خان بارڈردو طرفہ تجارت کیلئے نہ کھولنے اورڈرائیورز کو بے تنگ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت مخالف احتجاجی تحریک چلانے کی دھمکی دے دی اس بارے میں تحصیل میرعلی کے پتسی آڈہ میں گڈزٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن کا اجلاس صدر ملک نور علی خان منعقد ہوا اس موقع پر گڈزٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن شمالی وزیرستان کے صدر ملک نور علی خان نے نائب صدربرا خان,جنرل سیکرٹری سعیداللہ,ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد نیازخان,جوائنٹ سیکرٹری سنگ فراس,فنانس سیکرٹری رسول زمان,سیکرٹری اطلاعات محمد یسیٰن,خون میرجان ودیگرعہدیداروں سے حلف اُٹھالئے اُنہوں نے نئے عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ نئے عہدیدارتنظیم کے اصولوں کے مطابق اپنا کام کریں گے اُنہوں نے کہاکہ ہمارامقصد تنظیم سے وابستہ لوگوں اور غریب ڈرائیوروں کی مدد اور خدمت کرنا ہے ڈرائیوروں کو جہاں بھی مسئلہ ہوان کے پاس ہماری تنظیم کے عہدیدار پہنچیں گے اور ڈرائیور کا مسئلہ حل کرائیں گے ہماری تنظیم ایک فعال اور رجسٹرڈ تنظیم ہے اور ہمیشہ آئین اور قانون کے مطابق کام کیا ہے اور آئندہ بھی کرے گی اُنہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ آپریشن ضرب عضب میں ہونے والی تباہ شدہ گاڑیوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے غلام خان بارڈرکو دیگر راستوں کی طرح مکمل طور پر کھول دیا جائے بڑی گاڑیوں کے ساتھ صرف ایک بندے کو نہیں بلکہ دوبندوں کی اجازات کو یقینی بنایا جائے اور شمالی وزیرستان میں ڈرائیوروں کے ساتھ جو رویہ اپنایا جارہا ہے اس کا تدارک کیا جائے بصورت دیگر ہم بھی احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے