نیویارک،نئی دہلی، انقرہ (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 3980224ہو گئیں،کیسز18کروڑ38لاکھ سے تجاوز کر گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبرپر جہاں ہلاکتیں 621161ہو گئیں،کیسز3کروڑ45لاکھ80ہزار سے زائد ہو گئے۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپر جہاں ہلاکتیں 396761ہو گئیں،کیسز3کروڑ2لاکھ79ہو گئے۔برازیل میں 513000افراد موت کی آغوش میں چلے گئے جبکہ متاثرین کی تعداد1کروڑ84لاکھ20ہزار تک پہنچ گئی۔فرانس میں 110968جان کی بازی ہار چکے اور کیسز57لاکھ70ہزار سے زائد ہو گئے۔ترکی میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد49576،کیسز54لاکھ9ہزار سے بڑھ گئے۔روس میں اموات133282ہو گئیں،کیسز54لاکھ51ہزار سے بڑھ گئے۔برطانیہ میں کورونا سے ہلاکتیں 128100ہوگئیں،کیسز47لاکھ32ہزار سے بڑھ گئے۔دنیا بھرمیں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 16 کروڑ 82 لاکھ اور 1کروڑ 15 لاکھ 97 ہزار فعال کیسزہیں۔