اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا مریضوں کے لیے مختص 212 وینٹی لیٹرز زیر استعمال ہیں۔این سی او سی نے کورونا سے متعلق اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا کہ ملتان اور اسلام آباد میں کورونا کیلئے مختص وینٹی لیٹرز میں سے 19 فیصد زیر استعمال ہیں۔لاہور17، بہاولپور میں کوروناکیلئے وینٹی لیٹرز میں سے 16 فیصد زیر استعمال ہیں جبکہ گلگت میں 73فیصد آکسیجن بیڈز پر کورونا مریض زیر علاج ہیں۔این سی اوسی کے مطابق کراچی میں 26 فیصد آکسیجن بیڈ، مظفر آباد، راولپنڈی میں 19فیصد آکسیجن بیڈ زیر استعمال ہیں۔جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر کے 639 ہسپتالوں میں کورونا کے 2ہزار 111 مریض داخل ہیں۔این سی اوسی نے کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انتقال کرنے والے34میں سے 17 مریض وینٹی لیٹرز پر تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے