اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) یورپ، سعودی عرب، امریکہ سمیت بیرون ملک جانے والوں کے لیے  پاکستان میں  موڈرنا ویکسین لگانے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق یورپ، سعودی عرب، امریکہ سمیت بیرون ملک جانے والوں کو موڈرنا ویکسین پیر  سے لگائی جا رہی ہے اور ملک بھر کے 37 شہروں میں 49 سینٹرز پر موڈرنا ویکسین لگائی جا رہی ہے۔پنجاب میں 15، سندھ میں 2، خیبرپختونخوامیں 13 سینٹرز پر ویکسین میسر ہے۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 3،اسلام آباد میں 5، جی بی میں 6 جب کہ آزاد کشمیر کے 5 شہروں میں موڈرونا ویکسین فراہم کی گئی ہے۔لاہور میں ایکسپو سنٹر اور ایل ڈی اے کمپلیکس راولپنڈی میں ریڈ کریسنٹ ویکسی نیشن سینٹر جبکہ کراچی میں ایکسپو سنٹر اور جامشورو میں لیاقت یونیورسٹی میں موڈرونا دستیاب ہو گی۔سرگودھامیں سول ڈیفنس ہال، پشاور میں ایل آر ایچ، کے ٹی ایچ، ایچ ایم سی، ایبٹ آباد میں ایوب ٹیچنگ اسپتال، سوات میں سیدو گروپ آف ٹیچنگ اسپتال،سول اسپتال مٹہ اور مانسہرہ، دیر اپر، دیر لوئر، باجوڑ کے ڈی ایچ کیو اسپتالوں میں موڈرنا ملے گی۔کوہاٹ اور ڈی آئی خان کے ڈی ایچ کیو اسپتال، مردان کے ایم ایم سی اسپتال اور گلگت میں ماس ویکسی نیشن سنٹر، پی ایچ کیو میں موڈرنا ویکسین لگائی جائے گی۔اس کے علاوہ بھی چین سے سائنو فام ویکسین کی 7 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں جبکہ ویکسین کی 13 لاکھ مزید خوراکیں بھی پاکستان پہنچ گئی ہیں۔یاد رہے کہ  موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ ڈوز دو روز قبل اسلام آباد پہنچی تھیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے