ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ ٹل پولیس کی کامیاب کاروائی۔ شیرزمان کیمپ میں چھاپے کےدوران منشیات فروش گرفتار۔اسلحہ ومنشیات برامد۔ٹل پولیس نے ڈی ایس پی ٹل سعادت خان اور نوتعینات ایس ایچ او فضل محمد خان کی قیادت میں مخبر کی اطلاع پرکاروائی کرتے ہوئےشیرزمان کیمپ میں چھاپہ مار کر منشیات فروش  خیال شاہ ولدحبیب شاہ سکنہ ضلع کرم صدہ حال ٹل کواس وقت حراست میں لےلیا جب وہ منشیات فروشی کےمکروہ دھندے میں مصروف تھا۔پولیس نے گرفتارملزم کےقبضے سےایک کلو گرام چرس اور ایک عدد پستول بھی برامدکرکےقبضے میں لےلیاہے۔پولیس نے گرفتارملزم کوتھانہ ٹل منتقل کردیا ہے جہاں ملزم کےخلاف 9D CNSAاور15AAکےتحت مقدمہ درج کرلیاہے۔نوتعینات ایس ایچ او ٹل فضل خان کے مطابق منشیات کا کاروبار کرنے والے ملک وقوم کےدشمن ہے جنہیں ہرگز معاف نہیں کیاجائےگا۔علاقے سے جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ اور امن وامان کا قیام اولین ترجیح ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے