اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سیکیورٹی کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاؤس میں مہمانوں اور سکیورٹی گارڈز کے داخلے پر پابندی عائد کردی۔اسلام آباد میں سیکیورٹی انتظامات سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی نے ہدایت کی ہے کہ ارکان قومی اسمبلی کے ذاتی اسٹاف پر بھی پارلیمنٹ ہاوس میں داخلے پر پابندی ہوگی۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق پارلیمنٹ ہاوس کی حدود میں اسلحہ لانے پر پابندی عائد کی گئی ہے،یہ حفاظتی اقدامات سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظرکیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاوس کے باہر ریڈ زون سے مسلح مشکوک شخص کو گرفتار کیا گیا، ملزم کا دہنی توازن درست نہیں تھا اور اس کا کہنا تھا کہ ملک کے حالات ٹھیک نہیں، ملک بچانے آیا ہوں۔مسلح ملزم کی شناخت سہیل کے نام سے ہوئی اور اس کے قبضے سے چھری، زنگ آلود پستول برآمد ہوا ہے، جبکہ پستول میں گولیاں موجود نہیں تھیں۔واقعے کے فوری بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی آئی جی اسلام آباد سے واقعے کی مکمل تفصیلی رپورٹ طلب کرلی تھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے