لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں ناکام جلسوں پراپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان کی طرح پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے الیکشن میں بھی کامیابی حاصل کرے گی۔انہوں نے آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کے دوران اپوزیشن عناصر کی جانب سے نازیبا اور گھٹیا زبان استعمال کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے تمام جمہوری اور اخلاقیات روایات کو بالائے طاق رکھ دیا، اخلاقیات سے عاری زبان استعمال کر کے اپوزیشن عناصر نے اپنی ذہنی پسماندگی کا مظاہر ہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناکام جلسوں کے بعد یہ ٹولہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے، اپوزیشن عناصر کے مایوس چہرے ان کی فرسٹریشن کو ظاہر کر رہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے