پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاور میں  ایک مکان سے 3 جلی ہوئی مسخ شدہ لاشیں برآمد کر لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے محلہ سیٹھیان میں مکان سے 3 جلی ہوئی اور مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئیں جنہیں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا، لاشوں کی شناخت 60 سالہ سلطان سرفراز اور ان کی دو بہنوں کے طور پر ہوئی ہیں، جن کی عمریں بھی ان ہی کے برابر ہیں، لاشیں کئی روز پرانی لگتی ہیں جو کہ گل سڑ چکی ہیں۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے تفتیش شروع کردی جبکہ علاقہ مکینوں سے بیانات بھی قلمبند کرلئے گئے۔حکام  نے کہا کہ یہ گھر کسی ایس اے علی گل نامی شخص کا تھا جو کہ کچھ عرصہ قبل فوت ہوچکا ہے اور یہ لوگ اس کے بھائی بہن تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے