جمرود (مانند نیوز ڈیسک) ضلع خیبرمیں خصوصی افرادکے فلاح وبہبود کے لئے کام کرنے والی تنظیم ”خیبرسپیشل پرسن ویلفیئرآرگنائزیشن“نے سوشل ویلفیئرکی طرف سے رجسٹریشن پراسز مکمل ہونے اورسرٹیفیکٹ فراہم کرنے کی خوشی میں جمرودپریس کلب میں مٹھائی تقسیم کی اس موقع پر سیاسی وسماجی شخصیات بھی موجودتھے، تنظیم کی کارکردگی کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے خیبرسپیشل پرسن ویلفیئرآرگنائزیشن کے صدرحضرت اللہ نے کہا کہ خیبرسپیشل پرسن ویلفیئرآرگنائزیشن کامقصد ضلع خیبرکی خصوصی افراد کی فلاح وبہبود کے لئے کام کرنا ہیں انہوں نے کہا کہ تنظیم بنانے کی ضرورت اس لئے پیش آئی چونکہ یہاں پر خصوصی افرادکو کافی مشکلات درپیش تھی پہلے یہ کہ ایک خصوصی فرد کو ڈیسیبلٹی سرٹیفیکٹ بنانے میں تین چارہزارروپے کا خرچہ آتاتھا اور اس تنظیم کی وسعاطت سے ان کو فری سرٹیفیکٹ مہیاکرنے کا بدوبست کیا گیاجس کی بدولت اب تک حکومت کے ساتھ تقریباً 8ہزارسے زائدخصوصی افرادرجسٹرڈ ہوچکے ہیں اوراس پراسز میں ہمارے ساتھ سوشل ویلفیئرعملے کی بھرپورتعاون پر شکرگزارہیں اور ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ خیبر زکواۃ چیئرمیں احسان اللہ جنیدی کا بھی مشکورہیں کہ انہوں نے خصوصی افرادکو درپیش مسائل حل کرنے کے لئے ہمیں اعزازی لوکل زکواۃ چیئرمین کا عہدہ بھی دیاہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے