اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی  اسد عمر نے کہا ہے کہ ہسپتالوں اور آئی سی یو میں کورونا مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کی بھارتی قسم خطے میں تباہی کا باعث بن رہی ہے، کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر عمل کریں اور ویکسی نیشن کرائیں، اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرات میں نہ ڈالیں۔دوسری جانب سندھ میں کورونا پھر سر اٹھانے لگا جس کے بعد پابندیاں اور بندشیں بھی دوبارہ لگادی گئیں، صوبے میں ریسٹورنٹس کے اندر کھانا بند، پبلک ٹرانسپورٹ پچاس فیصد مسافروں کے ساتھ چلے گی، سنیما ہالز بھی کھلنے سے پہلے ہی بند کردیئے گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے