بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) الہ ڈھنڈ فضل آباد میں سرکاری سکول پر قبضہ کرانے کا انکشاف ہوگیا ہے، سکول کے لیے زمین فراہم کرنے والے مالک نے اساتذہ کو نکال کر سکول کو خالی کردیاہے۔ اس امرکا انکشاف ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ کی طرف سے لیوی پوسٹ الہ ڈھنڈ میں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران اس وقت ہوا جب مقامی نوجوان صحافی حمد نواز نے سکول کی چاردیواری تعمیر کرانے کا مطالبہ کردیا، ڈی سی ملاکنڈ نے جب ایس ڈی او ایجوکیشن سے وضاحت طلب کی تو انہوں نے انکشاف کیا کہ سکول کے لئے مفت اراضی فراہم کرنے والے شخص نے سکول کو اساتذہ اور طلبہ خالی کراکر اس پر قبضہ کرلیا ہے، انہوں نے کہا کہ اراضی فراہم کرنے والے شخص کا کہنا ہے کہ انہوں نے زمین اس شرط پر فراہم کی تھی کہ اس میں انہیں چوکیدار کی نوکری دی جائیگی،نوکری نہ ملنے کے بعد انہوں نے زمین واپس لی ہے، ڈپٹی کمشنر نے ایس ڈی او ایجوکیشن سے اس حوالے سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے