دوحہ (مانند نیوز ڈیسک) قطر حکومت نے پاکستانیوں کے لیے آن ارائیول ٹورسٹ ویزہ سہولت متعارف کرادی جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔قطر جانے والے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ہے کہ قطر نے پاکستان کے لیے آن ارائیول ویزہ دینے کا اعلان کردیا۔ قطری حکومت کی طرف سے باقاعدہ تحریری احکامات جاری کردئیے گئے اور پالیسی بھی متعارف کرادی گئی جس کے تحت قطر نے پاکستانیوں کے لیے ٹورسٹ ویزا کی آن ارائیول سہولت کا اعلان کردیا۔ قطر میں جاتے ہی اب پاکستانیوں کو آن ارئیول ٹورسٹ ویزہ دیا جائے گا۔ اس حوالے سے کورونا منفی رپورٹ ساتھ لانا ہوگی۔بڑوں کے لیے کورونا ویکسینیشن جبکہ بچوں کے لیے پولیو ویکسینیشن کی شرط ہوگی۔ آن ارائیول ویزہ کے لیے 100 قطری ریال فیس ادا کرنا ہوگی۔ پاکستانیوں کے پاس 6 ماہ تک کا ویلڈ پاسپورٹ اور ریٹرن ٹکٹ ہونا ضروری ہے۔ سفر کے خواہش مند افراد کو قطر حکومت کی آن لائن پر اپنی تفصیلات فراہم کرنا ہونگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے