اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5روپے 40پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا۔وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کی جانب سے جاری بیان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے آگاہ کیا گیا۔شہباز گل نے بتایا کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5روپے 40پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے 54 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 39پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت ایک روپے 27پیسے بڑھائی گئی ہے۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 11.40روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی تھی، وزیراعظم نے اوگرا کی سفارشات کے برعکس عوام کو حد درجہ ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے