اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) کوویکس کے تحت ایسٹرازنیکا ویکسین کی ایک اورکھیپ پاکستان پہنچ گئی۔ترجمان وزرات صحت ساجد شاہ کے مطابق کوویکس کے تحت ایسٹرازنیکا ویکسین کی ایک اورکھیپ پاکستان پہنچ گئی۔ ایسٹرازنیکا ویکسین کی 12 لاکھ 36 ہزارخوراکیں اسلام آباد بطورامداد پہنچی ہیں۔ترجمان کے مطابق کوویکس کے تحت ایسٹرازنیکا ویکسین کی دوسری کھیپ ہے جبکہ پہلی کھیپ میں 12 لاکھ 38 ہزارخوراکیں ملی تھیں۔کوویکس کے تحت پاکستان میں تین مختلف ویکسین آچکی ہیں۔ کوویکس کے تحت پہنچے والی امدادی ویکسین کی چوتھی کھیپ ہے۔ دوکھیپ 26 لاکھ 74 ہزارتک کویکس ویکسین بطورامداد مل چکی جب کہ کوویکس کے تحت فائزر ویکسین کی ایک لاکھ 6 ہزار خوراکیں بھی پاکستان کوملی تھیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کو امریکا سے بطورامداد موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں بھی کوویکس پلیٹ فارم کے تحت ملی تھیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے