ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ہنگو فیڈر تھری کو آپریشنل کر دیا گیا، سٹی ون فیڈر کے لوڈ کو فیڈر تھری کے ساتھ مینیجمینٹ سے وولٹیج کی کمی کا مسئلہ بھی حل ہو گیا ہے۔ بار بار ٹرپنگ اور بجلی فراہمی میں تعطل کا معاملہ بھی حل ہو گیا ہے، عوام کو بہترین سروسز فراہم کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین کے ڈویژنل چیئرمین جاوید حسین بنگش نے اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہنگو سٹی ون میں اورلوڈنگ کی وجہ سے بجلی فراہمی میں تعطل، سپلائی بریک ڈاؤن اور کم وولٹیج کا شہریوں کو سامنا تھا جس کے بعد فیڈر تھری پر جنگی بنیادوں پر کام کیا گیا اور پیسکو ٹیکنیکل سٹاف اور عملے نے دن رات کام کر کے فیڈر تھری لائن اور فیڈر پر کام کیا جسے آج باقاعدہ آپریشنل کر دیا گیا ہے۔ ڈویژنل چئیرمین ہائیڈرو یونین جاوید حسین بنگش نے کہا کہ اب فیڈر تھری کے قیام کے بعد سٹی کا لوڈ فیڈر تھری پر شفٹ کیا گیا ہے اور یوں سٹی ون پر اور لوڈنگ اور کم وولٹیج کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ پیسکو ہنگو کے محنت کش صارفین کی بہترین انداز میں خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور ایکسین ہنگو ڈویژن الطاف حسین کی قیادت میں عوام کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔