پبی (مانند نیوز ڈیسک) نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم کی کامیاب کاروائی۔منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام۔موٹر کار اور موٹر سائیکل سے 02 کلوگرام آئس اور 2.4 کلوگرام چرس برآمد۔04 ملزمان گرفتارڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نو شہرہ ڈاکٹر محمد اقبال کے زیر نگرانی نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم کی ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور اسمگل کرنے والوں کیخلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں۔شاد علی خان ایس ایچ او پبی نے تارو جبہ (جی ٹی روڈ) پر  نار کوٹکس ایریڈیکشن ٹیم کے ہمراہ ناکہ بندی کی تھی۔گاڑیوں اور مشکوک افراد کی تلاشی کی جارہی تھی۔ایک مشکوک موٹر کار کو روکا گیا۔موٹر کار کی تلاشی لینے  موٹر کار کے خفیہ خانوں سے 1.3 کلوگرام آئس اور 2.4  کلوگرام چرس  برآمد کر لی گئی۔دوسری کاروائی کے دوران موٹر سائیکل سے 700 گرام آئس برآمد کر لی گئی۔ملزمان  آصف ولد کچکول ساکن جہانگیرہ،شاہ فیصل ولد غلام ساکن پشاور،سیف الرحمن ولد فضل اور شاہ ولی ولد سہیل ساکنان باڑہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کو مزید تفیش کیلئے تھانہ پبی  منتقل کردیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے