پشاور (مانند نیوز ڈیسک) افغانستان میں کل سعودی عرب کے ساتھ عید الاضحی منائی جائے گی جبکہ پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں مقیم افغان مہاجرین بھی منگل کے روز سعودی عرب کے ساتھ عید منائیں گے اور سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کریں گے۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں کل بروز منگل 20جولائی کو عید الاضحی منائی جارہی ہے جبکہ افغانستان سمیت پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین بھی سعودی عرب کے ساتھ ہی عید الاضحی منائیں گے۔اس حوالے سے پشاور سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں مقیم افغان مہاجرین نے عید الاضحی کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور مساجد میں نماز عید کے اجتماعات کے لئے بھی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔افغانستان سمیت پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین ہر سال سعودی عرب کے ساتھ رمضان کے روزے رکھنے سمیت عید الفطر اور عید الاضحی مناتے چلے آرہے ہیں۔