اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بخارا کی تصاویر شیئر کیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے بخارا کی تصاویر شیئر کردیں اور ساتھ تحریر کیا کہ جمعہ کو قدیم شہر بخارا کا دورہ کیا جو کبھی تعلیم و تدریس کا مرکز رہا ہے۔وزیراعظم نے ایک ٹاور کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 1220 میں شہرکو برباد کرتے وقت چنگیز خان اس ٹاورکی اونچائی دیکھ کر بہت متاثر ہوا تھا، اور اس نے پورے بخارا شہر کو ختم کردیا لیکن اس ٹاور کو اسی حالت میں چھوڑ دیا۔ وزیراعظم نے بتایا کہ انہوں نے نقشبندیہ سلسلے کے بانی کے مزار پر فاتحہ خوانی بھی کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے