کراچی (مانند نیوز ڈیسک) کراچی سی ویو پر پھنسا بحری جہاز نکالنے کے لیے آپریشن کی تیاری شروع کردی گئی۔پورٹ حکام نے کہا کہ دو طاقتور ٹگس جہاز کو ریت سے نکالنے کے لیے تیار ہیں،حکام جہاز سے پہلے تیل نکالنے پر غور کر رہے ہیں۔حکام کے مطابق جہاز کے قریب شاول سے بھی کام جاری ہے۔ واضح رہے کہ سی ویو کے ساحل پر کئی روز سے مال بردار بحری جہاز پھنسا ہوا ہے۔سی ویو پر پھنسے کارگو جہاز میں لاکھوں لیٹر ڈیزل موجود ہونے کا انکشاف بھی ہوا تھا۔شپنگ ماہرین کے مطابق استنبول سفر کے لیے جہاز میں تقریبا 5 لاکھ لیٹر ڈیزل موجود ہونا چاہیے، تسمان اسپرٹ کی طرح جہاز سے تیل رسنے کا امکان نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے