اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) کورونا وائرس سے بچا ؤکی امریکی موڈرنا ویکسین کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔حکام وزارت صحت کے مطابق موڈرنا ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئی ، پاکستان کو کوویکس کے تحت موڈرنا ویکسین کی دوسری کھیپ ملی ہے۔حکام وزارت صحت کے مطابق غیرملکی ایئرلائن کی پرواز 30 لاکھ موڈرنا ویکسین ڈوز لیکر اسلام آباد پہنچی ، کوویکس نے پاکستان کو موڈرنا کورونا ویکسین بطور امداد دی ہے۔ ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)کے مطابق کنسائنو کمپنی کی مزید 2 لاکھ ویکسین خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں۔ ویکسین کی خوراکیں وزارت صحت کے سپرد کر دی گئیں۔