سوات (مانند نیوز ڈیسک) صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کہاہے کہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح پسماندہ علاقوں کی ترقی و خوشحالی ہے۔پاکستان کی تاریخ میں علاقہ کنڈاک جہانگیر کوپہلی بار سڑک کی منظور دے کر تیزی سے کام جاری ہے جو کہ ائندہ ہفتے مکمل ہوجائے گاجس پر 10کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔چار کلو میٹر روڈ مکمل ہونے کے بعد مزید تین کلو میٹر روڈ پر جلد کام شروع ہوجائے گا جس کی وجہ سے علاقے کی خوب صورتی کی وجہ سے سیاحت کو فروغ ہونے کی وجہ سے لوگوں کی معاش بہتر ہوجا ئے گی۔ حالیہ بجٹ میں پی کے کیلئے مزید 28 کلومیٹر روڈ منظور کر کے عوام کو سٹر کوں کے متعلق تمام مسائل حل کر دیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بریکوٹ پریس کلب کے صحافیوں کو خصوصی انٹرویو دیتے ہو ئے کیا۔۔انہوں نے کہاکہ پی کے 6میں سڑکوں کی تعمیر کے لئے 1ارب 50کروڑ روپے خرچ کرچکے ہیں جن میں شموزئی خزانہ روڈ،اوڈیگرام روڈ،نجیگرام روڈ،بریکوٹ بائی پاس،غالیگے بڑوئی روڈ کے علاوہ بنجیر بانڈہ روڈ کی بھی منظوری دے دی گئی ہے مگر محکمہ جنگلات والے این او سی جاری نہیں کررہے ہیں جس کی وجہ سے وہ تعطل کا شکار ہے۔پی کے 6کے ہر علاقے کو موصلاتی نظام کو موثر بنانے کے لئے ائندہ بجٹ میں سڑکوں کی تعمیر کے لئے 1ارب روپے مختص کئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ علاقہ کنڈاک میں چار سو کنال اراضی جو کہ سابقہ حکومت نے کیڈٹ کالج کے لئے خریدی تھی پر اب تین منصوبے منظور کئے گئے ہیں جن میں انجینئر نگ یونیورسٹی کے سب کیمپس کے عمارت پر کام جاری ہے جس میں نوجوان کوجدید تعلیم الیکٹریکل،میکینکل اور سول انجیئنرنگ کی تعلیم دی جائے گی ساتھ ساتھ زرعی یونیورسٹی کے سب کمپس منظور ہو ا ہے۔اس علاقے میں ملاکنڈ ڈویژن سکاؤٹ کا ہیڈ آفس بھی یہاں قائم کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ ھکومت کی اولین ترجیحات میں تعلیم سر فہرست ہے علاقہ کنڈاک جو کہ خواندگی کی شرح بہت کم ہے یہاں پر تعلیمی سہولیات بہم پہنچانے کے لئے پرائمری سکول تعمیر کیا جائے گا بشرئطہ علاقے کے عوام باہمی مشاورت سے زمین کی فراہمی یقینی بنائے۔انہوں نے کہا کہ ایجوکیشن کے مد میں حلقہ پی کے 6 میں تقریبا 24 کے قریب پر ائمری سے مڈل اور مڈل سے ہا ئی تعلیمی اداروں کو اپ گریڈ کر کے ہزاروں اساتذہ این ٹی ایس اور دیگر ٹسٹنگ ایجنسی کے زریعے خالصتا میرٹ کے بنیاد پر بھر تی کئے ہیں بریکوٹ ہسپتال جو مین روڈ پر واقع ہے تندوڈاگ سے لیکر لنڈاکی تمام ایمر جنسی اور حادثات کے مریضوں کو سب سے پہلے بریکوٹ ہسپتال لانا پڑتا ہے۔ کو 23 کروڑ روپے خطیر رقم سے جدید انداز میں دوبارہ تعمیراتی کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ ساتھ ہی بریکوٹ با ئی پاس روڈ کو تقریبا 17 کروڑ روپے کے لاگت سے ائندہ ماہ مکمل ہو جا ئے گا۔ بریکوٹ گرلز پر ائمری سکول کو انتہا ئی خوب صورت اور جد ید طرز پر 7 کروڑ روپے خطیر رقم سے پا یہ تکمل تک پہنچ کر گزشتہ روز باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس طر ح پی کے 6 میں پہلی بار 16 ٹیوب ویلز کو سولراز کر کے عوام بلا تعطل پینے کی پانی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا۔ ان سولرازیشن پر ایک ٹیوب ویل پر 80 لاکھ سے لیکر ایک کروڑ روپے خرچ کر چکے ہیں تحصیل بریکوٹ کیلئے شموز ئی کے مقام پر 30 کروڑ روپے خطیر رقم سے ڈگری کالج کے قیام پر تیزی کیساتھ کام جاری ہے۔ تلنگ چورخی روڈ پر 18 کروڑ روپے رانگیلہ ٹو کبل روڈ پر 14کروڑ روپے خطیر رقم سے تعمیر ہو کر علاقے کے عوام کا دیر ینہ مطالبات حل کردیئے ساتھ ہی غالیگے لنک روڈ۔ بڑوائی روڈ، اوڈیگرام لنگ روڈ ملکی دم روڈ مکمل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل بریکوٹ بیوٹیفکیشن پراجیکٹ جو ایک تاریخی پراجیکٹ ہو گا کیلئے 30 کروڑ روپے منظور کر کے ٹینڈر ہو چکا ہے،جس پر عنقریب کام شروع ہو جا ئے گا بیوٹیفکشن پراجیکٹ سے تحصیل بریکوٹ ایک ماڈل تحصیل تصور ہوگا۔ تحصیل بریکوٹ کے تمام چھوٹی بڑے بازاروں میں سٹریٹ لائٹس نکاسی اب کا نظام فٹ پاتھ بریکوٹ ہسپتال کے سامنے ایک اووربریج کی تعمیر شامل ہیں انہوں نے کہا کہ انشااللہ پاکستان تحریک انصاف کے حکومت اپنے مدت پوری کرنے کو ئی مسلہ باقی نہیں رہے گا