مظفر آباد (مانند نیوز ڈیسک) سیکرٹری الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات نتائج کے مطابق ٹرن آؤٹ 58 فیصد رہا، ٹرن آؤٹ گزشتہ انتخابات کے مقابلے 7 فیصد کم ہے، 2016 کے عام انتخابات میں ٹرن آؤٹ 65 فیصد رہا تھا۔سیکریٹری الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ 3 میں ہنگامہ آرائی کے بعد ایل اے 16 کے نتائج روک دیئے، ایل اے 16 کے 4 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ ہوگی۔دوسری جانب آزاد کشمیر اسمبلی کے انتخابات میں تحریک انصاف نے اکثریت حاصل کرلی۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی 25 سیٹیں لے گئی، پیپلز پارٹی 11 اور نواز لیگ 6 حلقوں سے کامیاب ہوئی، مسلم کانفرنس اور جموں کشمیر پیپلز پارٹی نے ایک، ایک نشست جیت لی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے