اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) آزاد کشمیر انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی کے بعد وزیراعظم عمران خان ٹوئٹر پر بھی چھا گئے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کو 14 ملین صارفین نے فالو کرلیا جس کے بعد عمران خان پاکستان کے پہلے سیاستدان بن گئے ہیں جن کے ٹوئٹر پر 14 ملین فالوورز ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کے ٹوئٹر اکاونٹ کی طرف نظر دوڑائی جائے تو وہ اپنے اکا ؤنٹ پر سیاسی امور اور ملکی صورتحال کی تازہ ترین تفصیلات سے عوام کو آگاہ کرتے نظر آتے ہیں۔ٹوئٹر پر فالوورز میں اضافے کے بعد وزیراعظم عمران خان ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا سے مقبولیت کی دوڑ میں صرف 2 اعشاریہ 3 ملین فالوورز پیچھے ہیں۔ مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر جنت مرزا کے فالوورز کی تعداد 16 اعشاریہ 3 ملین ہے، جنت مرزا پاکستان کی وہ واحد شخصیت ہیں جنہیں کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر 16 ملین سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔اس فہرست میں پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے