نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل چھینے والے 02 افغانی ملزمان کو تھانہ اکوڑہ پولیس نے گرفتار کر لیا۔ملزمان دونوں بھائی ہیں۔ملزمان دیگر اضلاع اور پنجاب پولیس کو بھی مطلوب ہیں۔محمد اقبال ساکن شیدو نے پولیس کو رپورٹ درج کی کہ وہ موٹر سائیکل پرگھر جار رہاتھا کہ دو نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کی نوک پرروک کر موٹرسائیکل 125 چھین لی اور فرار ہوتے ہوئے ڈرانے کیلئے ہوائی فائرنگ بھی کی۔ارشد احمد DSP اکوڑہ نے راہزنی کے اس واقع کا نوٹس لیتے ہوئے عالم خان کو جلد از جلد ملزمان کی گرفتاری اور مالمسروقہ کی برآمدگی کا ٹاسک حوالہ کیا۔پولیس نے اپنے روایتی انداز میں تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے موقع سے شواہد اکھٹے کئے۔جی ٹی روڈ پر مختلف مقامات پر لگے CCTV فوٹیج چیک کئے گئے۔موجود شواہد اور CCTV فوٹیج کی مدد سے ملزمان تک رسائی حاصل کی گئی۔ملزمان نقیب اللہ اور صادق عرف کاکو پسران ظاہر ساکن افغانستان (حال اکوڑہ کیمپ) کو گرفتار کر لیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا۔ملزمان کی۔نشاندہی پر موٹرسائیکل اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ملزمان دیگر اضلاع اور پنجاب پولیس کو متعدد وارداتوں میں بھی مطلوب ہیں۔