سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات کوزہ بانڈئی نہر میں 9 سالہ بچے کو زندہ بچا لیا گیا۔بچہ نہاتے ہوئے نہر میں ڈوب گیا تھا۔مزید طبی امداد کیلئے سیدوشریف ہسپتال منتقل۔ریسکیو1122کے ترجمان کے مطابق کنٹرول روم کو کوزہ بانڈئی کے مقام پر 9سالہ بچے حنظلہ کے ڈوبنے کی اطلاع ملی۔کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی واٹر ریسکیو ٹیم فوری موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو غوطہ خور اہلکاروں نے فوری بے ہوش بچے کو نہر سے نکالا اور سی پی آر کرتے ہوئے اسکی سانس بحال کراکر بچے کو ہوش میں لایا۔ابتدائی طبی امداد کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے بچے کو فوری طورپر سیدو شریف ہسپتال منتقل کر دیا۔ہسپتال میں مکمل معائنہ کے بعد ڈاکٹروں نے کہاکہ بروقت ابتدائی طبی امداد ملنے کی صورت میں بچہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔