سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات میں پٹرول کی قلت کی وجہ سے سیکڑوں کی تعداد میں سیاح پھنس گئے۔ مقامی لوگ بھی پٹرول نہ ملنے کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ مینگورہ شہر میں جس پٹرول پمپ میں پٹرول ہوتا ہے، تو اس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں۔ کالام ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر عبدالودود نے میڈیا کو بتا یا کہ کالام کے کسی ہوٹل میں کوئی کمرہ خالی نہیں۔ پٹرول کی قلت کی وجہ سے سیاح کالام میں پھنسے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب کالام میں پانی سے بجلی پیدا کرنے والا ہائیڈرو پاور سٹیشن خراب ہونے کی وجہ سے کالام میں تین دنوں سے بجلی بند ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قلت کی وجہ سے مقامی ہوٹل جنریٹر بھی نہیں چلا سکتے جس کی وجہ سے ہوٹلوں میں پھنسے ہوئے سیاح شدید پریشان ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے