نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم (این ای ٹی) کی منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری۔24 گھنٹوں کے دوران 09 منشیات فروش گرفتار۔9.5 کلوگرام چرس اور 1.5 کلوگرام آئس برآمد۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر محمد اقبال کی سربراہی میں نوجوان نسل کو منشیات سے پاک ماحول فراہم کرنے کیلئے منشیات فروشوں کیخلاف بھر پور کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم نے مختلف مقامات پر کاروائیاں کرتے ہوئے 09  منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔منشیات فروشوں کے قبضے سے 9.5 کلوگرام چرس اور 1.5 کلو گرام آئس برآمد کر لی گئی۔ملزمان کیخلاف منشیات فروشوں کے جرم میں مقدمات درج کرکے جیل منتقل کر دیا گیا۔نوشہرہ میں نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم کی منشیات فروشوں سے معاشرہ پاک کرنے کیلئے آپریشن جاری رہے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے