چکدرہ (مانند نیوز ڈیسک) چکدرہ ملاکنڈ بورڈ کے زیر اہتمام جماعت نہم اور گیارویں کے امتحانات شروع ہوگیا۔طلبہ اور والدین کا بورڈ امتحانات پر اظہار اطمینان۔بورڈ انتظامیہ نے نقل کی روک تھام کے لیے ہالوں میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کر دئیں ہیں۔ملاکنڈ بورڈ نے امتحانات کے لیے موئثر انتظامات کر رکھے ہیں۔والدین نے بہترین انتظامات،کیمروں کی تنصیب اور پر سکون ماحول طلبہ کو مہیا کرنے کو سراہتے ہو ئے ملاکنڈ بورڈ کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔۔ملاکنڈ بورڈ سے منسلک اضلاع میں پر امن طریقے امتحانات شروع ہوگئے۔امتحانات کی نگرانی کے لیے بورڈ میں کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔