ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) محرم الحرام میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلیے ہنگو ٹریفک وارڈن پولیس کا لیشیشیوالی گاڑیوں کیخلاف اپریشن شروعکردیاہے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسرہنگو اکرام اللہ خان (PSP)کی خصوصی ہدایت پراورڈی ایس پی ہیڈکوارٹر شفیق خان کی نگرانی میں انچارج ٹریفک وارڈن انسپکٹر مشتاق خان اور ایس ایچ او سٹی ولایت شاہ خان نے ہنگو ٹریفک وارڈن پولیس کے ہمراہ بگٹو چوک پر ناکہ بندی کے دوران کالے شیشے اورغیرنمونہ نمبرپلیٹس والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیدوران درجنوں مختلف گاڑیوں سے کالے شیشے ہٹادئیے۔ٹریفک انچارج انسپکٹرمشتاق خان نیبتایا کہ ڈی پی او ہنگو اکرام اللہ خان کی خصوصی احکامات پر محرم الحرام کے دوران امن وامان برقراررکھنے اور سیکیورٹی صورتحال کیپیش کالے شیشے اورغیرنمونہ نمبرپلیٹس والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاون شروع کردیا ہے۔ کا لے شیشوں کا استعمال غیرقانونی ہے اور اس کے استعمال سے جرائم کے ارتکاب اور امن وامان میں خلل پڑنے کا اندیشہ ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈی پی او ہنگو اکرام اللہ خان کی نگرانی میں ہنگو ٹریفک وارڈن پولیس ٹریفک قوانین کی پاسداری یقینی بنانے کے لییبھر پور اقدمات اٹھا رہی ہے۔ٹریفک قوانین پر عمل درامد ہم سب کی مشترکہ زمہ داری ہے۔