اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان کے ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤنس بڑھانے کی منظوری دے دی گئی،نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی منظوری کے بعد رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے عدالت عظمیٰ کے ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤنس میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی الاؤنس میں اضافہ ملازمین کے گریڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ گریڈ ایک سے چھ تک کے ملازمین کا الاؤنس 4500 سے بڑھا کر 6000 روپے، گریڈ 7 سے 10 تک کے ملازمین کا الاؤنس 6 ہزار سے بڑھا کر 8 ہزار، گریڈ 11 سے 15 تک کے ملازمین کا الاؤ نس 6 ہزار سے بڑھا کر 12 ہزار کردیا گیا، اسی طرح گریڈ 16 سے 22 تک کے تمام ملازمین کے الاؤنس کو بھی دگنا کردیا گیا ہے، بڑھائے گئے الاؤنسز کا اطلاق یکم مارچ 2021 سے ہوگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے