پبی (مانند نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نوشہرہ محمد اویس بابر اور سب ڈویڑنل فارسٹ آفیسر عمر فاروق نے ریسکیو 1122 کے ہیڈ آفس نوشہرہ میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضا ازگن اور ڈاکٹر خطیر احمد ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 کی ھدایت پر ریسکیو 1122 نوشہرہ کے ظلعی ہیڈکوارٹر میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نوشہرہ محمد اویس بابر اور سب ڈویڑنل فارسٹ آفیسر عمر فاروق کے زیر قیادت ضلع بھر میں قائم ریسکیو سٹیشنز اور دیگر مقامات پر مزید پودے بھی لگائے جائیں گے میڈیا کوارڈینیٹر ریسکیو 1122 نوشہرہ نبیل خان کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 کی انتظامیہ کی جانب سے پودوں کی باقاعدہ دیکھ بھال کی جائے گی،اور اس شجر کاری مہم کا مقصد بہتر معاشرے کے قیام اور ماحولیا تی آلودگی کا خاتمہ ہے ضلع نوشہرہ کی عوام الناس سے التجاء ہے کہ اپ سب مل کر زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر سوہنی دھرتی پاکستان سے اپنی محبت کا ثبوت دیں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے