بنوں (مانند نیوز ڈیسک) سیاسی پارٹی اتحاد شمالی وزیرستان کے انتخابات کا مرحلہ مکمل ہوگیا قومی وطن پارٹی کے ملک اکبر خان بلامقابلہ چیئرمین منتخب جبکہ جے یو آئی کے مولانا مولانا رشید اللہ کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا اس سلسلے میں شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ میں جماعت اسلامی کے دفتر میں سیاسی پارٹی اتحاد شمالی وزیرستان کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں تمام اپوزیشن پارٹیوں کی قیادت شریک ہوئی اس موقع پر تمام سیاسی پارٹی اتحاد شمالی وزیرستان کے اراکین نے فیصلہ کیا کہ ملک اکبر خان کو سیاسی پارٹی اتحاد شمالی وزیرستان کے چیئرمین ہوں گے اسی طرح اراکین کے مشورے سے نائب چیئرمین ملک نور پیاو خان,جنرل سیکرٹری مولانا رشید اللہ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالخلیل،پریس سیکرٹری فصیح اللہ,ملک اقبال اور رحمت اللہ کو سٹیج سیکرٹری مقرر کیا گیا انہوں نے کابینہ کی تشکیلِ کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب آٹھ اگست کو شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے علاقہ بڑوخیل میں ہوگی جس میں تمام نئے عہدیدار حلف اٹھائیں گے اور باقاعدہ اپنی زمہ داریوں کا آغاز کریں گے انہوں نے کہاکہ نئی کابینہ کی تشکیل کا مقصد شمالی وزیرستان کی بہتری کیلئے تگ ودو کرنا،حالات کو درست کرنا,امن و امان کو بہتری کی طرف لانا ہے نئے عہدیداروں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شمالی وزیرستان کے عوام کو ہر صورت ترقی و خوشحالی دینے کی ہر ممکن کوشش کریں گے کیونکہ شمالی وزیرستان میں ترقی ہو تو امن آئے گا اگر ترقی نہ ہو تو امن کا خواب پورا نہیں ہوسکتا ہے۔