اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے 50 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا جبکہ خیبرپختونخوا کے 18 اضلاع میں 30 جولائی سے پولیو مہم جاری ہے۔نیشنل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شہزاد بیگ کے مطابق انسداد پولیو مہم میں ایک لاکھ 79 ہزار پولیو ورکرز حصہ لے رہے، ہر مہم میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانا لازمی ہیں۔ڈاکٹر شہزاد بیگ نے کہا کہ والدین فرنٹ لائن ورکرز کو خوش آمدید کہیں،  والدین 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے ضرور پلوائیں کیونکہ پولیو ویکسین ہر بچے کا بنیادی حق ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال اسلام آباد میں اب تک پولیو کا صرف ایک کیس رپورٹ ہوا ہے، والدین معلومات کے لئے ہیلپ لائن 1166 پر رابطہ کریں جبکہ معلومات کے لیے واٹس ایپ ہیلپ لائن 03467776546 پر پیغام بھیج سکتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے