بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) محکمہ جنگلات ملاکنڈ کی جاری مون سون شجر کاری مہم کے دوران ضلع بھر میں 3لاکھ 70ہزار پودے لگائے جائیں گے جو کہ محکمہ مفت فراہم کر رہا ہے سب ڈویژنل فارسٹ آفیسر واصل خان نے میڈیاکو بریفنگ میں بتایا کہ اپنے ہدف کے حصول کیلئے سرکاری محکموں سماجی تنظیموں اور طلباء و شہریوں کے ساتھ مل کر قابل عمل پالیسی بنائی گئی ہے انھوں نے کہا کہ ماہ اگست میں جاری رہنے والی شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح ایم این اے جنید اکبر اور ڈی سی ملاکنڈ سہیل خان نے سوات موٹروے کے کنارے پودے لگاکر کیا اس موقع پر سول ڈیفنس ٹائیگر فورس اور ریسکیو1122کے رضا کاروں کی ایک بڑی تعداد نے ہزاروں پودے لگائیں یہاں پر پچاس ہزار ہدف مقرر کیا گیا ہے محکمہ تعلیم کے ذریعے سکولوں کالجوں اور دفاتر میں ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے جبکہ محکمہ صحت سمیت دیگر تمام محکمے بھی مہم کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں انھوں نے کہا کہ ضلع کے دیہی وشہری علاقوں سرکاری عمارتوں سڑکوں اور ندی نالوں کے کناروں پر شیشم چیڑ اورپوپلائی سمیت پھل دار پودے لگانے کی اس اہم قومی مہم کی کامیابی کیلئے محکمہ فارسٹ اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے انھوں نے سماجی وسیاسی تنظیموں طلباء اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی دینی قومی اور اخلاقی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے شجرکاری میں بھرپور حصہ لیں۔