ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ہنگو تھانہ ٹل پولیس نے انسدادی کاروائی کے دوران مسلح تصادم میں ملوث دونوں فریقین کوگرفتارکرلیاہے۔جن سے اسلحہ وایمونیشن بھی برامد کرکے قبضہ میں لےلیاگیاہے۔ایس ایچ او ٹل فضل محمد خان نے بتایا کہ وہ ٹل کے علاقے سرہ غنڈی کےقریب علاقاٙئی  گشت پرتھے کہ انہیں اطلاع ملی کہ سرہ غنڈی قبرستان کے قریب دو فریقین کے مابین زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کاسلسلہ شروع ہےجس پر ایس ایچ او ٹل فضل محمدخان نے فی الفور جائے وقوعہ پر پہنچ کرانسدادی کاروائی کرتے ہوئے دونوں بامسلح فریقین کو حکمت عملی اور بہادری کےساتھ غیرمسلح کرکے گرفتارکرلیا۔جن میں فریق اول ملزم خیال مرجان ولد نک مرجان کےقبضہ سے ایک ضرب ریپیٹر،12عددکارتوس،ملزم امجد نور سے ایکضرب پستول، 25عددکارتوس اورملزم عامر کے قبضہ سے ایکضرب پستول بنمونہ کلاشنکوف،13عددکارتوس جبکہ فریق دوئم بھرام خان ولدگل اعظم حضرت علی وفردوس پسران ملک بھرام جان کو 107/151کےتحت حراست میں لےلیاگیا۔ایس ایچ او ٹل فضل محمدخان کے مطابق دونوں فریقین کےمابین زمین پر تنازعہ ہے جس کی وجہ سے دونوں فریقین کےمابین یہ واقعہ پیش ایا ہے ۔پولیس نے گرفتار ملزمان اور ان کےقبضے سے لیاجانیوالاقبضے میں لیکر ملزمان کو انسدادی کاروائی کے لیے تھانہ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے