اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہندوستان میں ایک غیرذمہ دارانہ حکومت نافذ ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ ہندو ستان میں اس وقت ایک غیر ذمہ دارانہ حکومت نافذ ہے جو بالکل ناکام ہوچکی ہے مودی کی حکومت کی وجہ سے پوری دنیا کو ایک دفعہ پھر سے مصیبت میں ڈال دیا گیا،اگر ہندوستان حکومت ایس او پیز پر عمل درآمد کروا دیتی انڈیا ویرینٹ سے دنیا بچ جاتی۔