جمرود (مانند نیوز ڈیسک) جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حاجی نوردین، ریاض احمد،حاجی سبیل اورمحمد ایوب کوکی خیل تپہ کھٹیا خیل سکنہ پمپ ہاوس مندتو کلے نے کہا ہے کہ گرلز پرائمری سکول بنانے کیلئے محکمہ تعلیم ضلع خیبر نے2019میں ہمارے علاقے کا سروے مکمل کردیاہے اور اس علاقے کو گرلز سکول کے لئے فیزیبل بھی قراردیا ہے لیکن تقربیا دو سال گزرنے کے باوجود اس علاقے میں سکول تعمیرکرنے کی منظوری نہیں دی گئی ہے جس کی وجہ سے ہمارے علاقے کے لوگ اپنی بچیاں اپنے علاقے سے کئی کلومیٹر دورگرلز سکول کو نہیں بھیج سکتے ہیں جس کی وجہ ہمارے علاقے میں 90فیصد بچیاں پانچویں جماعت تک تعلیم سے بھی محروم ہیں اکیسویں صدی میں بھی ایسے علاقوں میں گرلز سکول کا نہ ہونا جہاں پر ہزاروں کی تعداد میں آبادی ہو ان علاقوں کے ساتھ سراسرظلم اور ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندوں کے پاس بھی درخواستیں دی ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ملی انھوں نے کہا کہ بعض لوگ کوشش کررہے ہیں کہ مذکورہ سکول کسی دوسرے علاقے میں بنائی جائے جو کہ ہمارے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے اسلئے ہم پمپ ہاوس مندتو کلے کے جملہ باشندگان اعلی حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ گرلز پرائمری سکول ہمارے علاقے میں بنایا جائے تاکہ ہمارے بچیوں کی مستقبل جہل کی تاریکیوں سے بچ جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے