اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) نیپرا میں ملتان الیکٹرک پاور کمپنی(میپکو)نے 2025 تک 5 سال کے لیے بجلی کا ٹیرف جاری کرنے کی درخواست دائر کر دی۔نیپرا میں ملتان الیکٹرک پاور کمپنی کے ٹیرف کی درخواست پر سماعت چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیرِ صدارت ہوئی۔ چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے سی ای او میپکو اکرام الحق سے استفسار کیا کہ آپ کو 5 سالہ ٹیرف کیوں جاری کیا جائے؟ میپکو کی بجلی کی ڈسٹری بیوشن کا لائسنس تو مارچ 2022 میں ختم ہو جائے گا؟۔میپکو کے سی ای او اکرام الحق نے جواب دیا کہ ہم لائسنس میں توسیع کے لیے ا پلائی کر دیں گے۔چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ 5 سالہ ٹیرف سے قبل میپکو کی نج کاری ہو جائے، پیک آورز میں بجلی کے صارفین کو پریشانی نہیں ہونی چاہئے، میپکو اپنے بجلی کے منصوبوں میں تاخیر پر قابو پائے۔سی ای او میپکو نے جواب دیا کہ ہمارے پاس 1 لاکھ 52 ہزار بجلی کے کنکشن زیرِ التوا ہیں۔چیئرمین نیپرا نے استفسار کیا کہ اتنے زیادہ کنکشن زیرِ التوا کیوں ہیں، یہ بڑی ناکامی ہے؟ بجلی ہو اور کنکشن نہ دیئیجائیں، ایسے کام نہیں چلے گا، ہم ایسی بجلی کی قیمت دے رہے ہیں جو استعمال نہیں ہوتی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے