لندن (مانند نیوز ڈیسک) برطانیہ میں شدید بارشوں کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہو گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن سمیت کئی شہروں میں شدید بارشوں کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا جبکہ بارشوں سے ٹریفک نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔محکمہ موسمیات کی شمالی آئرلینڈ، نارتھ ویلز، شمالی انگلینڈ اور وسطی اسکاٹ لینڈ میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی۔گلاسکو میں پانی میں پھنسی خاتون اور ان کے پالتو کتے کی گاڑی کو دھکا لگانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔