پشاور (مانند نیوز ڈیسک) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 609 افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے افسران اور اہلکاروں نے شہر کے تمام سیکٹروں میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائیاں عمل میں لائی ہیں جس کے تحت گاڑیوں میں کالے شیشوں کے استعمال اور ڈبل سواری کے مرتکب 609 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی ہے جن پر جرمانے عائد کردیئے گئے ہیں جبکہ سینکڑوں موٹر سائیکلوں کو ٹرمینل میں بند کردیا گیا ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کارروائی جاری رہیں گی اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں جبکہ ٹریفک حکام اور اہلکار خلاف ورزی کرنیوالوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہ برتیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ٹریفک افسران اور اہلکار کارروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کریں۔ انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے افسران اور اہلکار ڈبل سواری کرنے والی موٹرسائیکلوں اور کالے شیشوں کا استعمال کرنیوالی گاڑیوں کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائیں اور گاڑیوں سے کالے شیشوں کے سٹکرز ہٹا دیئے جائیں اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے