اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان کی میڈیا تنظیموں نے مجوزہ پاکستان میڈیا اتھارٹی کو مسترد کر دیا، اے پی این ایس، سی پی این ای، پی بی اے، پی ایف یو جے اور ایمنڈ نے اس حوالے سے مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔پاکستان کی میڈیا تنظیموں نے مشترکہ بیان میں مجوزہ پاکستان میڈیا اتھارٹی کا تصور غیر آئینی اور ڈریکونیئن قانون قرار دیا ہے۔مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مجوزہ پاکستان میڈیا اتھارٹی آزادی صحافت اور آزادی اظہار کے خلاف ہے، مجوزہ پاکستان میڈیا اتھارٹی کا مقصد میڈیا کے تمام شعبوں کو ریاست کے کنٹرول میں لانا ہے۔مشترکہ بیان کے مطابق مجوزہ پاکستان میڈیا اتھارٹی کا مقصد پریس کی آزادی اور آزادی اظہار کو سلب کرنا لگتا ہے، اہم  سٹیک ہولڈرز سمجھتے ہیں کہ پی ایم ڈی اے کا مقصد میڈیا پر وفاقی حکومت کا کنٹرول سخت کرنا ہے۔میڈیا تنظیموں کے مشترکہ بیان میں مزید کہا گیا کہ پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا اپنی خصوصیات کے سبب علیحدہ علیحدہ پلیٹ فارم ہیں۔پاکستان کی میڈیا تنظیموں کے مشترکہ بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کا مشترکہ اجلاس بلا کر مجوزہ پاکستان میڈیا اتھارٹی کو مسترد کیا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے