اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان میں موجود چینی سفارت خانے نے گوادر میں ہونے والے خود کش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔اسلام آباد سے جاری کئے گئے اعلامیئے میں چینی سفارت خانے نے کہا ہے کہ گوادر ایکسپریس وے منصوبے پر چینی عملے کے موٹر قافلے پر خودکش حملہ کیا گیا، جس میں 2 مقامی بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ 1 چینی سمیت کئی افراد زخمی ہوئے۔اعلامیئے کے مطابق پاکستان میں چینی سفارت خانہ گوادر میں ہوئی دہشت گردی کی کارروائی کی مذمت کرتا ہے، چینی سفارت خانہ دونوں ممالک کے زخمی افراد سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔اعلامیئے میں کہا گیا کہ چینی سفارت خانہ جاں بحق ہونے والے معصوم افراد کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کرتا ہے۔چینی سفارت خانے نے اعلامیئے میں کہا کہ چینی سفارت خانہ پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ زخمیوں کو مکمل طبی امداد دی جائے۔اعلامیئے میں چینی سفارت خانے نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان خود کش دھماکے کی مکمل تحقیقات کرے اور مجرموں کو سخت سزا دے۔ اعلامیئے میں مزید کہا ہے کہ پاکستان کے تمام متعلقہ محکمے موثر سکیورٹی کے لیے موثر اور عملی اقدامات اٹھائیں۔اپنے اعلامیئے میں چینی سفارت خانے نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان سکیورٹی تعاون کا طریقہ اپ گریڈ کرے تاکہ یقینی بنایا جائے کہ آئندہ ایسے واقعات پیش نہ آئیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے