اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جنگلات کی حفاظت کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہاکہ 19اگست کو چترال فاریسٹ ڈویڑن میں محکمہ جنگلات کے ایک اور ملازم اور ہیرو جمشید اقبال نے ادائیگی فرض کے دوران چمرکن-گول کے محفوظ شدہ جنگل کے حصہ نمبر 01 میں لگنے والی آگ بجھاتے بجھاتے جامِ شہادت نوش کیا۔انہوں نے کہا کہ یہی وہ مردانِ کارہیں جو پاکستان کی شادابی کیلئے ہمار ے جنگلات کی حفاظت کافرض نبھارہے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جمشید اقبال چترال کے جنگلات میں لگی آگ بجھاتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پر جمشید اقبال اور جنگلات کی تصاویر بھی شیئر کیں۔